08:29 , 4 مئی 2026
Watch Live

ایپل کا آئی فون 16 دنیا کا سب سے زیادہ فروخت فون

دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں اسمارٹ فونز فروخت ہوتے ہیں، لیکن یہ سوال ہمیشہ اہم رہتا ہے کہ سب سے زیادہ لوگ کس فون کو پسند کرتے ہیں۔ اس کا جواب ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے 6 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ایپل کا آئی فون 16 رہا۔ یہ فون کسی بھی اینڈرائیڈ کمپنی کے بجائے براہِ راست ایپل کے لیے بڑی کامیابی ثابت ہوا۔ اپریل سے جون 2025 کے دوران بھی ایپل کے آئی فونز نے سب پر برتری قائم رکھی۔

فہرست میں دوسرا نمبر آئی فون 16 پرو میکس کا رہا، جبکہ تیسرا نمبر آئی فون 16 پرو کو ملا۔ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا گلیکسی اے16 چوتھے نمبر پر اور گلیکسی اے06 پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ فروری 2025 میں لانچ ہونے والا آئی فون 16 ای بھی چھٹے نمبر پر آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اور لوگوں کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود ایپل کے آئی فونز سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔ یہ بات اس برانڈ کی مقبولیت اور صارفین کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

گزشتہ سال 2024 میں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ایپل کا آئی فون 15 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 3 فیصد رہا۔ دوسرے نمبر پر آئی فون 16 پرو میکس اور تیسرے پر آئی فون 15 پرو میکس رہا۔ اس طرح ایپل مسلسل کئی سالوں سے اسمارٹ فون مارکیٹ میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION